تازہ ترین ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

ایف سی کمانڈرز کی زیارت کے شہدا کے لواحقین سے ملاقات، پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

کوئٹہ( روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ)فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (نارتھ) کے کمانڈرز نے زیارت میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں، شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ جاری بیان کے مطابق دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے 27 پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ 18 اہلکار یرغمال بنائے جانے کے باوجود ہتھیار ڈالنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دے کر فرض شناسی اور جرات کی اعلیٰ مثال قائم کر گئے۔ ایف سی حکام نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہو کر امن و استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔