کوئٹہ (ویب نیوز)آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمن نے تحصیل مسجد شاہی بازار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں، تاجروں اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ ایس پی نے عوامی شکایات اور تجاویز سن کر متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا، کمیونٹی کی شمولیت بڑھانا اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔
