واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کو ویتنام جنگ کی طرح طویل نہیں ہونے دینا چاہتے۔ ان کے مطابق ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنا پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے وہاں حکومت کی تبدیلی ضروری نہیں۔ ٹرمپ نے ایران کی معاشی صورتحال اور فوجی اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق بھی دعوے کیے۔
