لندن (ویب نیوز) بحری جہازوں کی انشورنس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ایک گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران یا کسی بھی ملک کو براہِ راست یا بالواسطہ ٹول ادا کرنے والے بحری جہازوں کی انشورنس پالیسی ختم کی جا سکتی ہے۔ گروپ کے مطابق نئی شپنگ پالیسی کے تحت ایسی ادائیگی غیر قانونی تصور ہوگی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران آبنائے ہرمز سے ٹول ادا کیے بغیر گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پہلے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے چکے تھے، تاہم بعد ازاں وہ اس فیصلے سے دستبردار ہوگئے۔
