دنیا ۱۷ مئی ۲۰۲۶

ایران کو فیصلہ جلد کرنا ہوگا، ورنہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے: ٹرمپ

کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل)امریکی صدر نے ایران کو ایک بار پھر سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو اسے انتہائی خراب حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ معاہدہ ہی ایران کے مفاد میں ہے۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے “طوفان سے پہلے کی خاموشی” کے الفاظ کے ساتھ ایک دھمکی آمیز پیغام جاری کیا تھا، جس میں وہ امریکی فوجی افسر کے ہمراہ بحری جہاز میں موجود دکھائی دیے جبکہ پس منظر میں ایرانی پرچم والی کشتی بھی نظر آ رہی تھی۔