تہران (17 جولائی 2026) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں واقع امریکی العدید فوجی اڈے کو نشانہ بنا کر لانگ رینج ریڈار سسٹم اور متعدد امریکی اسٹریٹیجک ریفیولنگ طیارے تباہ جبکہ کئی دیگر کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ایرانی بیان کے مطابق یہ کارروائی امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
