کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل)روس نے ایران پر دوبارہ حملوں کی خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے ایران پر نئی کارروائی کی تو اس کا مطلب ہوگا کہ انہوں نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب Mikhail Ulyanov نے کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ حملے خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نئی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں، جبکہ روسی مندوب نے چین کے اس مؤقف کی بھی حمایت کی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے۔
