تازہ ترین ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملے کو غلطی قرار دے دیا، امریکی حکام کا دعویٰ

کویٹہ( روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ)امریکی حکام کے مطابق ایرانی حکام نے غیر رسمی رابطوں میں اعتراف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ہونے والا حملہ غلطی کا نتیجہ تھا۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ کارروائی سخت گیر عناصر نے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی غرض سے کی۔ وائٹ ہاؤس نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی سطح پر بھی اس غلطی کا اعتراف کرے، جبکہ عمان میں جاری مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز کو محفوظ اور کھلا رکھنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔