واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کا مستقل حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا اور اگر ایرانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اور عالمی تیل و گیس کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانا ہے، جبکہ بعض اسرائیلی عناصر ایران سے معاہدہ سبوتاژ کرنے کے لیے امریکا میں اثر و رسوخ کی مہم چلا رہے ہیں۔
