تازہ ترین ۱۹ جون ۲۰۲۶

ایران میں بزنس کمیونٹی کو لینڈ روٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت، کوئٹہ چیمبر آف کامرس کا خیرمقدم

کوئٹہ (ویب نیوز) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی، سینیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ نے ایران میں بزنس کمیونٹی کو لینڈ روٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کو پاک ایران تجارت کے فروغ کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے تاجروں کو بڑی سہولت ملے گی، کیونکہ پہلے ایران جانے کے لیے کراچی یا دبئی کے ذریعے مہنگا اور وقت طلب ہوائی سفر کرنا پڑتا تھا، جبکہ اب زمینی راستے سے آمدورفت آسان، تیز اور کم خرچ ہو جائے گی، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔