واشنگٹن (ویب نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں اور پیش رفت کا امکان موجود ہے، تاہم ایران کے پاس معاہدے کے لیے وقت بہت کم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یا تو جلد معاہدہ ہوگا یا پھر نہیں ہوگا، اور اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا بڑے فوجی حملوں کے لیے تیار ہے۔ ایگزیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ثالثوں نے ایران پر حملے روکنے پر زور دیا ہے، جبکہ ایران کے منجمد فنڈز کو مبینہ طور پر امریکی مفادات کے نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا وینزویلا سے اربوں ڈالر حاصل کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا، جبکہ حوثیوں کی جانب سے کسی بھی کارروائی کی صورت میں امریکا جواب دے گا۔
