تازہ ترین ۱۰ جون ۲۰۲۶

ایران دشمن کے مقابلے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، امریکی دھمکیوں کا دوٹوک جواب

اسلام آباد(صداقت ویب سائٹ)ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کے مقابلے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تہران نے ایک ممکنہ معاہدے پر مذاکرات میں بہت دیر کر دی اور اب اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ شدید نقصان کا شکار ہو چکی ہیں۔ بعد ازاں اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کے مبینہ واقعے کے بعد امریکا کو کارروائی کا حق حاصل ہے اور ممکنہ جوابی کارروائی زیر غور ہے، جبکہ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔