کوئٹہ (ویب نیوز)امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اور کے سیکیورٹی حکام کے درمیان براہِ راست ملاقات ہوئی ہے، جسے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور سفارتی روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں رواں ہفتے منعقد ہوئی، جس میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال، ممکنہ سفارتی راستوں اور تنازعات کے پرامن حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کیلئے رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
