تازہ ترین ۱۷ ستمبر ۲۰۲۶

ایران جنگ میں امریکی حملوں سے متعلق جنگی جرائم کے شواہد، اقوام متحدہ

کوئٹہ(ویب نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحت قائم ایران سے متعلق آزاد فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں سے متعلق جنگی جرائم کے زمرے میں آنے والے واقعات کے معقول شواہد ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال 28 فروری کو جنگ کے پہلے روز ایران کے شہر میناب میں شاجَرہ طیبہ پرائمری گرلز اسکول اور فارس صوبے کے شہر لامرد میں ایک اسپورٹس کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے حملوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ مشن کے مطابق ان حملوں کی نوعیت اور حالات بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں۔