کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور منعقد ہو۔ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقل امن کے قیام کے حوالے سے پُرامید ہے اور دنیا پاکستان کو ایک ایمان دار ثالث کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ افغان سرزمین دہشت گرد گروہوں کے استعمال میں نہ آئے، جبکہ پاک بھارت کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر مداخلت نہ کرتے تو جنوبی ایشیا بڑی تباہی سے دوچار ہوسکتا تھا۔
