دوحہ / بیجنگ (یو این اے) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قطر اور چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور سفارتی مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ قطر نے ایران کی جانب سے کویت اور بحرین پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، جبکہ چینی وزارت خارجہ نے بھی کہا کہ فوجی کارروائیاں مسائل کا حل نہیں اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
