کوئٹہ (ویب نیوز) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، جنگ بندی اور خطے کی تازہ علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز، سفارتی ذرائع کو فعال رکھنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ترک وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
