کوئٹہ (ویب نیوز): ایک ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ مذاکرات کاروں نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ اس تجویز کا مقصد عبوری مفاہمتی معاہدے کی بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔ ان کے مطابق تجویز میں آبنائے ہرمز کو 10 دن سے دو ہفتوں تک کھلا رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر سفارت کاری اور دفاع، دونوں راستے اختیار کرتا ہے اور آبنائے ہرمز کو جواز بنا کر ایران کی سلامتی یا قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
