تازہ ترین ۲۱ جون ۲۰۲۶

اگر معاہدہ نہ کیا تو ایران کو تباہ کر دوں گا، تم لوگ واپس نہیں جا سکو گے: صدر ٹرمپ کی ایرانی وفد کو دھمکی

کوئٹہ (ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ نہ کیا گیا تو وہ ایران کو تباہ کر دیں گے اور ایرانی وفد اپنے ملک واپس بھی نہیں جا سکے گا۔ سوشل ٹروتھ پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو لبنان میں اپنے پراکسی گروپس کو فوری طور پر روکنا ہوگا، ورنہ امریکا سخت ردعمل دے گا اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں زیادہ بڑا اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے اور ایران کی حیثیت متاثر ہو سکتی ہے۔ٹرمپ نے مذاکرات کے دوران بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمول کی ڈیل نہیں بلکہ وقتی سیزفائر کی توسیع ہے، اور امریکا کے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول بھی سنبھال سکتا ہے اور وہاں فیس بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جن میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔