کوئٹہ (صداقت انٹرنیشنل) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق چار رکنی میڈیکل ٹیم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جیل میں موجود رہی، جس میں پمز اسپتال کے تین ڈاکٹرز اور ایک ٹیکنیشن شامل تھے جبکہ شفاء انٹرنیشنل کے ماہرین نے بھی معاونت فراہم کی۔ذرائع کے مطابق ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم اپنے ہمراہ ضروری طبی آلات بھی جیل لے کر آئی تھی تاکہ مکمل طبی جانچ کی جاسکے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی جبکہ طبی رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو ارسال کی جائے گی۔
