تازہ ترین ۱۴ جون ۲۰۲۶

اچھا پولیس والا اور برا پولیس والا کا کھیل اب پرانا ہو چکا ہے، باقر قالیباف

کوئٹہ(ویب نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ “اچھا پولیس والا اور برا پولیس والا” کا کھیل اب پرانا ہو چکا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بیروت حملے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ قالیباف نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو کھلی چھوٹ دے کر امریکا کوئی رعایت حاصل نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا یا تو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا یا پھر ان پر عملدرآمد کی صلاحیت نہیں رکھتا۔