پاکستان ۲۲ مئی ۲۰۲۶

اپوزیشن مذاکرات سے سیاسی بحران کے حل کیلئے پُرامید

اسلام آباد( صداقت نيوز)اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کے فیصلے کو کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ اس کا مقصد ملک کو سیاسی بحران سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو چلانا ہے تو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سنجیدہ بات چیت ناگزیر ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کو اس سلسلے میں پیش قدمی کرنی چاہیے۔ ادھر اپوزیشن جماعتوں نے محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو مذاکرات کیلئے مکمل اختیار بھی دے دیا ہے، جبکہ اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔