اسلام آباد (ویب نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرسٹر سیف کو شوکاز نوٹس جاری کرکے غیر ضروری بیانات سے روکنے کی ہدایت دی جائے۔ بیرسٹر سیف کے اپوزیشن قیادت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر اعتماد کیا تھا، جبکہ مذاکرات اصولوں کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، سرنڈر کی بنیاد پر نہیں۔
