مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

اپنے بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان، محمد نور

کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) کوئٹہ کے رہائشی محمد نور نے اپنے لاپتہ بیٹے صفی اللہ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ایئرپورٹ روڈ کے علاقے سے گھر سے نکلا تھا اور اب تک واپس نہیں آیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صفی اللہ کسی کالعدم تنظیم یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے بیٹے کی بازیابی کیلئے متعلقہ اداروں سے تعاون کی اپیل کی۔