مقامی ۱ جون ۲۰۲۶

اوستہ محمد میں گھریلو جھگڑے پر خاتون کا قتل، ملزم فرار

اوستہ محمد (نامہ نگار )اوستہ محمد میں گھریلو ناچاکی کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بلیدی بائی پاس بلوچستان شادی ہال کے قریب ضمیر حسین بلیدی نے اپنی بیوی صوفیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال اوستہ محمد منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔