مقامی ۲ ستمبر ۲۰۲۶

اوستا محمد کے قریب معمولی تکرار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

اوستا محمد (نامہ نگار ) اوستا محمد کے قریب گوٹھ محمد عالم جلبانی میں معمولی تکرار پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مہیر علی ولد علی حسن، قوم سندھڑ، کو قتل کردیا اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ باغ ہیڈ کی حدود کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ہے۔