مقامی ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

اوتھل میں مچھروں کی یلغار، شہریوں کا فوری اسپرے کا مطالبہ

اوتھل (ویب نیوز) اوتھل شہر اور گردونواح میں مچھروں کی غیر معمولی بہتات سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور بالخصوص بچے، بزرگ اور بیمار افراد راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔ مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے باعث ملیریا، ڈینگی اور دیگر مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اسپرے نہیں کیا گیا، جس کے باعث گھروں میں مچھروں سے بچنا مشکل ہوگیا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل اور گردونواح میں فوری مچھر مار اسپرے کرایا جائے اور مچھروں کی افزائش گاہوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔