تازہ ترین ۱۹ جون ۲۰۲۶

امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا، شہباز شریف اور محمد بن سلمان کا اتفاق

اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری امن عمل، علاقائی استحکام اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے امن معاہدے کی پیشرفت میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے کردار کو سراہتے ہوئے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ سعودی ولی عہد نے معاہدے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کی کامیابی انتہائی اہم ہے اور امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا۔