تازہ ترین ۲۴ جون ۲۰۲۶

امریکی صدر قرارداد کی منظوری پر برہم، سینیٹ نے مجھے روک کر دشمن کی مدد کی، ٹرمپ

واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق امریکی سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ نے ایک بے وقت اور بے معنی وار پاورز ایکٹ ووٹ کے ذریعے ان کی پالیسیوں کو نقصان پہنچایا۔ اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور امریکا کو وہ تمام چیزیں دینے پر آمادہ ہے جو واشنگٹن چاہتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی دہائیوں میں پہلی بار ایران امریکا اور امریکی صدر کا احترام کر رہا ہے، تاہم سینیٹ کی کارروائی نے دشمن کو غلط پیغام دیا کہ امریکا ان کے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چند ریپبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دے کر ان کے لیے مشکلات پیدا کیں اور دشمن کی حوصلہ افزائی کی، لیکن وہ اپنے مقاصد ہر صورت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی مشترکہ قرارداد منظور کر لی ہے، جو اس سے قبل ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہو چکی تھی۔