کوئٹہ(ویب نیوز)روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں تقریباً ایک گھنٹے تک اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو میں ایران اور یوکرین جنگ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف عالمی مسائل زیرِ بحث آئے۔ روسی صدر نے ٹرمپ کو ان کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی جبکہ ٹرمپ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی غیر ملکی رہنما نے انہیں مبارکباد دی۔
