تازہ ترین ۶ جولائی ۲۰۲۶

امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہےباقر قالیباف

تہران(ویب نیوز) ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حالیہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے، تاہم ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اب بھی گہرے اختلافات موجود ہیں، لیکن ایران مسلمانوں اور محورِ مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق خطے کے ممالک کی علاقائی سالمیت اور ایران کے اتحادی گروہوں کے خلاف کارروائیاں روکنے کی شق بھی مفاہمتی یادداشت میں شامل کی گئی ہے۔