کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں امریکہ کی خارجہ پالیسیوں اور عالمی کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف خطوں میں امریکی پالیسیوں کے باعث جنگیں، انسانی بحران اور بدامنی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امت مسلمہ کو سیاسی، معاشی اور انسانی مشکلات کا سامنا ہے۔ رہنماؤں نے حکومت کے مؤقف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو امریکہ کی حمایت حاصل کرنے کے بجائے قومی خودمختاری، اسلامی اقدار اور امت مسلمہ کے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے اور فلسطین سمیت مظلوم اقوام کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے۔
