مقبوضہ بیت المقدس(ویب نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان سے اختلاف کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا قریبی دوست ضرور ہے، لیکن بھارت بھی ایک اہم اتحادی ہے جہاں اسرائیل کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے عظیم دوست ہیں، تاہم اسرائیل کے دیگر مضبوط شراکت دار بھی موجود ہیں، جن میں بھارت نمایاں ہے۔
