تازہ ترین ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

امریکا ایران پر ممکنہ فضائی کارروائی کے پیش نظر درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھیج رہا ہے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

کوئٹہ (ویب نیوز) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا درجنوں فضائی ری فیولنگ ٹینکر طیارے اسرائیل بھیج رہا ہے تاکہ ممکنہ فضائی کارروائیوں کے دوران جنگی طیاروں کو مسلسل ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت بن گوریون ایئرپورٹ پر امریکی فضائیہ کے 33 ری فیولنگ ٹینکر طیارے موجود ہیں، جس کے باعث کمرشل پروازوں کے لیے جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران فضائی آپریشن متاثر نہ ہوں، اس لیے ٹینکر طیاروں کی تعداد کم کرکے 20 کی جائے گی، تاہم اطلاعات ہیں کہ امریکی سینٹرل کمانڈ انہیں اسرائیلی فوجی اڈوں کے بجائے بن گوریون ایئرپورٹ پر رکھنے کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ وہاں ضروری سہولیات اور انفرااسٹرکچر زیادہ بہتر ہے۔