تازہ ترین ۲۰ مئی ۲۰۲۶

امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت، معاہدے کے حتمی نکات جلد متوقع

کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ معاہدے کے حتمی نکات کے اعلان کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک اہم شخصیت بھی کل ایران روانہ ہو سکتی ہے، جس کے بعد مذاکرات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا معاملہ مکمل طور پر حل ہو جاتا ہے یا ایران معاہدے پر دستخط کرتا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سنگین نتائج کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ادھر امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر اہم پیغام لے کر ایران پہنچ گئے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جبکہ پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے بھی اہم گفتگو کی۔ ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری ملاقات تھی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔