پاکستان ۲۲ مئی ۲۰۲۶

امریکا ایران تنازع میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے، پولش سفیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماچے پریسارسکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات دوستانہ اور مضبوط ہیں جبکہ امریکا ایران تنازع میں پاکستان کا ثالثی کردار خطے کے امن و استحکام کیلئے انتہائی اہم اور قابلِ ستائش ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پولش سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور ٹیکنالوجی، آئی ٹی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ممالک ہی ایسے ہیں جن پر امریکا اور ایران دونوں اعتماد کرتے ہیں اور پاکستان ان میں شامل ہے، امید ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے جبکہ پاک بھارت تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔