پاکستان ۲۲ مئی ۲۰۲۶

امریکا اور ایران کو مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے، منیر اکرم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) منیر اکرم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کو پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا عمل جاری رکھنا پڑے گا اور دونوں ممالک کے درمیان عمومی معاہدے کے تحت مکمل جنگ بندی بھی ممکن ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر آصف درانی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات تاخیر کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں سابق سفارتکاروں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کو اہم قرار دیا۔