تازہ ترین ۲۰ جون ۲۰۲۶

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

اقوام متحدہ (ویب نیوز) سعودی عرب نے اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حق میں واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل نے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے اور مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنا کر ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اسرائیلی آبادکاری، زمینوں پر قبضے اور جبری بے دخلی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی پر زور دیا۔