مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

افغان قومی مومنٹ نے بلوچستان کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا

کوئٹہ (ویب نیوز) افغان قومی مومنٹ (اے کیو ایم) نے بلوچستان کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو عوام دشمن اور غیر متوازن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کے مطابق بجٹ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے شعبوں کے لیے مختص فنڈز ناکافی ہیں اور یہ مہنگائی کے موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہا ہے۔ پریس ریلیز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسمبلی اراکین کی مراعات میں بڑے اضافے کے مقابلے میں ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اے کیو ایم نے بے روزگاری، محدود نئی اسامیوں اور اپوزیشن کے کردار پر بھی تنقید کرتے ہوئے بجٹ کو عوامی توقعات کے منافی قرار دیا۔