کوئٹہ (صداقت ویب سائٹ)افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کچرے کے ڈھیر سے ملنے والے مارٹر شیل میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارٹر شیل کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں جنگی ساز و سامان کے باقی ماندہ دھماکہ خیز مواد سے پیش آنے والے حادثات میں رواں سال اب تک 126 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
