تازہ ترین ۷ جون ۲۰۲۶

افغانستان کو شکست دے کر پاکستان مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

مالے(ویب نیوز) مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مالے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عمر نواز نے کھیل کے پانچویں منٹ میں اسکور کیا، جبکہ دوسرا گول ہارون حامد نے انجری ٹائم میں کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔قومی ٹیم کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل میزبان مالدیپ کو 0-3 سے شکست دی تھی، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ برابر رہا تھا۔پاکستانی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور افغانستان کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔