تازہ ترین ۱۹ جون ۲۰۲۶

افغانستان اپنے امن و استحکام کے خلاف خطرات برداشت نہیں کرے گا، وزارت دفاع

کابل (ویب نیوز) افغانستان کی وزارتِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرات اور حملوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا جو ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق مستقبل میں بھی افغانستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں اور ان کے مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔