مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

افضل خاموش کی گرفتاری اور ای سی ایل میں نام شامل کرنا غیر آئینی اقدام ہے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

کوئٹہ (ویب نیوز)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے پاکستان مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر افضل خاموش کو جہاز سے اتارنے، ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے اور بعد ازاں گرفتار کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی، ای سی ایل سے نام خارج کرنے اور تمام مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق سیاسی رہنماؤں کو جمہوری سرگرمیوں اور نظریات کی بنیاد پر نشانہ بنانا غیر آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جبکہ سیاسی مسائل کا حل گرفتاریوں کے بجائے مذاکرات اور جمہوری عمل میں مضمر ہے۔