تازہ ترین ۱۲ اگست ۲۰۲۶

اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں اے این پی وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات

کوئٹہ(ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سید لیاقت آغا کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسیٰ خان روشان، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان، اے این پی کے مرکزی سیکرٹری طلبہ امور رشید خان ناصر اور ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور ملاقات کی۔