کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس میں اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ ہفتے کے اجلاس میں تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریز کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ مزید یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ اتوار کے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس کی موجودگی لازمی ہو تاکہ اراکین اسمبلی کے سوالات کے بروقت جوابات دیے جا سکیں۔
