کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے رکن میر صادق عمرانی نے صوبے میں بگڑتی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے والے بلوچستان کے لوگ گالیاں کھا کر واپس آئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بلوچستان کے لوگوں کو اسلام آباد کلب بلا کر کس نے ذلیل کیا؟ میر صادق عمرانی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث اب لوگ اوڑک اور زیارت جیسے علاقوں میں بھی آزادانہ سفر نہیں کرسکتے، حکومت صوبے میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
