اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔ حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 174 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، پشاور، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
