مقبوضہ بیت المقدس(ویب نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج لبنان، شام اور غزہ میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گی اور وہاں قائم سکیورٹی زونز برقرار رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسی سرحدی علاقوں اور اسرائیلی آبادیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے، اسی لیے فوجی موجودگی جاری رکھی جائے گی۔ اسرائیل کاٹز کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس مؤقف سے امریکی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ لبنان سے فوجی انخلا کے لیے کسی بھی موجودہ یا مستقبل کے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
