واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے باعث ایسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں جو امریکا اور ایران کے درمیان متوقع حتمی معاہدے میں رکاوٹ بنیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت سے رابطہ کرکے جنگ بندی پر زور دیا، جبکہ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 47 اور زخمیوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے۔
