تازہ ترین ۹ جولائی ۲۰۲۶

اردن کی فضائی حدود میں ایرانی میزائل داخل ہونے پر سائرن بج اٹھے، 8 میزائل مار گرانے کا دعویٰ

کوئٹہ (ویب نیوز) اردن کی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے داغے گئے میزائلوں کے فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد ملک بھر میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ حکومتی ترجمان ڈاکٹر محمد حسین المومنی کے مطابق اردنی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ایرانی میزائلوں کو مار گرا کر ناکارہ بنا دیا، جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ اردن کی مسلح افواج مکمل الرٹ ہیں اور ملکی سلامتی و شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں، متعلقہ ہدایات پر عمل کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔